دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 12 کروڑ 82 لاکھ افراد متاثر، 28 لاکھ 4ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 12 کروڑ 82 لاکھ افراد متاثر، 28 لاکھ 4ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 12 کروڑ 82 لاکھ افراد متاثر، 28 لاکھ 4ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 12 کروڑ 82 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 لاکھ 4ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 12کروڑ 82لاکھ 40 ہزار 261افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 28 لاکھ 4ہزار 346افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

مہلک کورونا وائرس کا شکار ہونے والے94ہزار791فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 19لاکھ 73ہزار953 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 10 کروڑ 34لاکھ 61ہزار962افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 18لاکھ 79 ہزار 162 افراد وائرس کے باعث معمولی تکالیف کا شکار ہیں۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکا، برازیل، بھارت، فرانس، روس، برطانیہ، اٹلی، اسپین، ترکی، جرمنی، کولمبیا، ارجنٹینا، پولینڈ اور میکسیکو شامل ہیں جبکہ کورونا نے ایران، یوکرین اور جنوبی افریقہ کو بھی متاثر کیا۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 84نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 6 لاکھ 63ہزار 200افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ 14 ہزار 356 افراد وائرس میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئے۔ 3 ہزار 170افراد کی حالت تشویشناک ہو گئی۔ 

مزید پڑھیں:  کورونا کے 4 ہزارسے زائد نئے کیسز رپورٹ، 100مزید شہری جاں بحق

Related Posts