پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 829 نئے کیسز رپورٹ، 75 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 829 نئے کیسز رپورٹ، 75 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 829 نئے کیسز رپورٹ، 75 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 829 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 75 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔  

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے مجموعی طور پر4 لاکھ 3 ہزار 311 افراد متاثر ہوئے جبکہ 8 ہزار 166 جاں بحق ہوئے۔ وائرس سے متاثرہ 2 ہزار 79 افراد صحتیاب بھی ہوئے۔

 وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک 55  لاکھ 84 ہزار 976 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 197 ٹیسٹ ہوئے۔ ملک بھر میں فعال کیسز 49 ہزار780 ہو گئے۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 75 ہزار 642 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 47ہزار701 ، پنجاب میں 1 لاکھ 20 ہزار356 جبکہ اسلام آباد میں 30 ہزار 748 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

 بلوچستان میں 17ہزار215، آزاد کشمیر میں 6 ہزار982 جبکہ گلگت بلتستان میں 4ہزار 667 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ 

پنجاب میں  3 ہزار66،  سندھ میں 2 ہزار962، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار375، اسلام آباد میں 324، گلگت بلتستان میں 97، بلوچستان میں 169جبکہ آزاد کشمیر میں 173 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھنگ کا پودا کورونا کے خلاف معاون ثابت ہوسکتا ہے، تحقیق

Related Posts