پاکستان میں کورونا سے 3 لاکھ 20 ہزار افراد متاثر، 6ہزار 600 سے زائد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار، 6ہزار 600 سے زائد جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار، 6ہزار 600 سے زائد جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد:پاکستان بھر میں  کورونا وائرس کیسز کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار جبکہ 6 ہزار 600 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 615 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 14 مزید شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔

پاکستان بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 471 شہریوں نے کورونا وائرس کو شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزارسے تجاوز کرگئی۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں 39 لاکھ 43 ہزار 734ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28ہزار 916ٹیسٹ ہوئے۔ 

وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2مزید شہریوں کی حالت تشویشناک ہوئی جس سے وائرس کے مجموعی تشویشناک کیسز 518ہو گئے ہیں۔ 

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 40 ہزار 756، پنجاب میں 1 لاکھ 1 ہزار14، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 427جبکہ بلوچستان میں 15 ہزار 577افراد متاثر ہوئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 17 ہزار 526، گلگت بلتستان میں 3 ہزار965جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 198افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

سندھ میں 2 ہزار 562، پنجاب میں 2 ہزار 270، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 264جبکہ بلوچستان میں 146 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئے۔

اسلام آباد میں 189، آزاد کشمیر میں 80جبکہ گلگت بلتستان میں 90افراد کورونا وائرس کی مہلک بیماری کے باعث جاں بحق ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ جام کمال خان بھی کورونا وائرس کا شکار

Related Posts