پاکستان میں کورونا وائرس کے 566 نئے کیسز رپورٹ، 7 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Dadu and Sehwan are infected with the corona virus

 اسلام آباد:پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 566 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 7 مزید پاکستانی شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک ملک بھر میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 9 ہزار 581 افراد متاثر ہوئے جبکہ 6 ہزار 451 افراد جاں بحق ہوئے۔ 

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 593 افراد نے کورونا وائر س کو  شکست دی جس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 333 ہو گئی جبکہ فعال کیسز 7 ہزار 797 ہیں۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک33 لاکھ 84 ہزار 186 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد40 ہزار 167 ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ35ہزار488، پنجاب میں 98ہزار 941، خیبرپختونخوا میں 37ہزار588، بلوچستان میں 14ہزار 932، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 630، گلگت بلتستان میں3 ہزار 635 جبکہ اسلام آباد میں 16 ہزار 367 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 481 افراد کورونا میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 229 افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار259،آزاد کشمیر میں 71، گلگت بلتستان میں 85، اسلام آباد میں 181 جبکہ بلوچستان میں 145 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث 9 لاکھ 93 ہزار افراد ہلاک

Related Posts