پاکستان میں کورونا کے7ہزار 978نئے کیسز رپورٹ، 29مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے7ہزار 978نئے کیسز رپورٹ، 29مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے7ہزار 978نئے کیسز رپورٹ، 29مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 7 ہزار 978 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 29شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 14لاکھ 18ہزار 11افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 29 ہزار 248شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

اقراء یونیورسٹی کی کورونا کے دوران بھی لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری

کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ، کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 64ہزار16ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ49 لاکھ 57ہزار306ہوگئے۔ ملک بھر میں ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 12.46فیصد رہی جبکہ وائرس کے 1 ہزار 455مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

خیال رہے کہ وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کے ساتھ ہی شہرِ قائد میں کورونا کے خوف نے پنجے گاڑ دئیے، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا دائرہ مزید سب ڈویژنز تک وسیع کردیا گیا۔ متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو نقل و حرکت کی اجازت نہیں۔ 

آج سے 7 روز قبل تک صرف کراچی کے ضلع وسطی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا، 24 جنوری کو ضلع جنوبی میں بھی بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیشِ نظر سخت ایس او پیز کے ساتھ نئی پابندیوں کا نفاذ عمل میں لایا گیا جس کا مقصد وائرس کے پھیلاؤ کو روکناتھا۔

Related Posts