پاکستان میں کورونا سے 5 لاکھ 75 ہزار افراد متاثر، 12 ہزار 772 جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 8 ہزار افراد متاثر، 20 ہزار 465 جاں بحق
پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 8 ہزار افراد متاثر، 20 ہزار 465 جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 5 لاکھ 75 ہزار 941 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 12 ہزار 772 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 361 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 64 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔1 ہزار 590افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40ہزار 906 ٹیسٹ کیے گئے جس سے اب تک کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 88لاکھ 31ہزار 892ہو گئی۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 1 ہزار 681 افراد نے شکست دی جس کے بعد وائرس سے مجموعی طور پر صحتیاب افراد 5 لاکھ 39ہزار 888ہو گئے۔ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 23 ہزار 281 رہ گئی۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 57ہزار89افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 69ہزار474 جبکہ خیبر پختونخوا میں 71ہزار490 افراد وائرس میں مبتلا ہوئے۔ 

بلوچستان میں 19 ہزار10، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 955،اسلام آباد میں 43 ہزار901 جبکہ آزاد کشمیر میں 10ہزار 22افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

پنجاب میں سب سے زیادہ 5 ہزار 308 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 4 ہزار 315، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار58، بلوچستان میں 199، اسلام آباد میں  494، آزاد کشمیر میں 296جبکہ گلگت بلتستان میں 102افراد انتقال کر گئے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ملک بھر میں کورونا وباء کی صورتحال پر غور کے بعد 15 مارچ سے مزارات، سینما ہالز اور ان ڈور شادیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیاگیا۔

این سی او سی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ مہلک وائرس کی روک تھام کیلئے سینما ہالز، مزارات اور انڈور شادیوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: کورونا کیسز میں کمی، این سی او سی کا 15 مارچ سے پابندیاں کم کرنیکا فیصلہ

Related Posts