پاکستان میں کورونا کے7ہزار 539نئے کیسز رپورٹ، 25مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے7ہزار 539نئے کیسز رپورٹ، 25مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے7ہزار 539نئے کیسز رپورٹ، 25مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 7 ہزار 539 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 25شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 13لاکھ 93ہزار 887افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 29 ہزار 162شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

اقراء یونیورسٹی کی کورونا کے دوران بھی لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری

کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ، کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 63ہزار272ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ47 لاکھ 54ہزار277ہوگئے۔ ملک بھر میں ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 11.91فیصد رہی جبکہ وائرس کے 1 ہزار 240مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  1 ہزار 784افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 72 ہزار871 ہو گئی۔وائرس کے فعال کیسز 91ہزار 854ہیں جبکہ شرحِ اموات 2.1فیصد پر برقرار ہے۔

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 69 ہزار 540افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 126جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 5 لاکھ 33ہزار496کیسز اور 7 ہزار 765اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 1 لاکھ 87 ہزار 983افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 986انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 34 ہزار 131 کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ 367 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

آزاد کشمیر میں 36ہزار 82افراد کورونا سے متاثر اور 752جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 557کیسز اور 187 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 22ہزار 98شہری کورونا سے متاثر جبکہ 979 انتقال کر گئے۔

Related Posts