پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 5مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 5مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 5مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 3 ہزار 19 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 5شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 13لاکھ 12ہزار 267افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 992شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا

وزیرِ صحت کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکلا، یاسمین راشد اومی کرون کا شکار

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49ہزار270ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ39 لاکھ 84ہزار502 ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 6.12فیصد رہی جبکہ 651مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  346افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 60 ہزار45 ہو گئی۔وائرس کے فعال کیسز 23 ہزار 230ہیں جبکہ شرحِ اموات 2.2فیصد پر برقرار ہے۔ 

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 49 ہزار 843افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 84جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 4 لاکھ 91 ہزار 743کیسز اور 7 ہزار 691اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 1 لاکھ 81 ہزار 906افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 948انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 675 کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ 367 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

آزاد کشمیر میں 34ہزار 719افراد کورونا سے متاثر اور 749انتقال کر گئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 437کیسز اور 186 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 9ہزار 944شہری کورونا سے متاثر جبکہ 967 جاں بحق ہوگئے۔

Related Posts