ملک میں کورونا کے 210نئے کیسز رپورٹ، 445 مریضوں کی حالت تشویشناک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں کورونا کے 210نئے کیسز رپورٹ، 445 مریضوں کی حالت تشویشناک
ملک میں کورونا کے 210نئے کیسز رپورٹ، 445 مریضوں کی حالت تشویشناک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 210نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کے باعث ایک بھی ہلاکت سامنے نہیں آئی جبکہ 445 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 23 ہزار 72افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 30 ہزار 333افراد جان کی بازی ہار گئے۔ شرحِ اموات 2فیصد پر برقرار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

سابق امریکی صدر بارک اوباما کورونا کا شکار، مودی صحتیابی کیلئے دعاگو

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 30ہزار54 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.69 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 72لاکھ 68ہزار 79ہو گئی جبکہ کورونا کے 445مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 180مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 14 لاکھ 84 ہزار 676ہو گئی۔کورونا کے فعال کیسز 8ہزار 63رہ گئے ہیں۔

سندھ میں 5 لاکھ 74 ہزار 239، پنجاب میں 5 لاکھ 4 ہزار 639، خیبرپختونخوا  2 لاکھ 18 ہزار 819، اسلام آباد 1 لاکھ 35ہزار 3، بلوچستان 35ہزار 460، آزاد کشمیر 43 ہزار 237جبکہ گلگت بلتستان میں 11 ہزار 675کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 13ہزار551 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوگئے، سندھ میں 8 ہزار 92، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 307، اسلام آباد میں 1ہزار22، آزاد کشمیر میں 792، بلوچستان میں 378 جبکہ گلگت بلتستان میں 191شہری انتقال کر گئے۔

Related Posts