سابق امریکی صدر بارک اوباما کورونا کا شکار، مودی صحتیابی کیلئے دعاگو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق امریکی صدر بارک اوباما کورونا کا شکار، مودی صحتیابی کیلئے دعاگو
سابق امریکی صدر بارک اوباما کورونا کا شکار، مودی صحتیابی کیلئے دعاگو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن / نئی دہلی: سابق امریکی صدر بارک اوباما کورونا کا شکار ہیں جس پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کی صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ میں سابق امریکی صدر بارک اوباما کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

روس کا پولینڈ کے قریب فضائی حملہ، یوکرین کے فوجی اڈے پر 35افراد ہلاک

ٹوئٹر پیغام میں بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا میں مبتلا سابق امریکی صدر اور ان کے اہلِ خانہ کی بہتر صحت اور تندرستی کیلئے بھی نیک تمنائیں رکھتا ہوں۔

قبل ازیں سابق امریکی صدر بارک اوباما نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ گزشتہ 2 روز سے گلا خراب تھا، ویسے میری طبیعت ٹھیک ہے۔

سابق امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ اور میں نے ویکسین کے علاوہ بوسٹر شاٹس بھی لگوائے ہیں۔ مچل اوباما کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی نکلا۔

انہوں نے امریکی عوام سے اپیل کی کہ اگر پہلے کورونا کی روک تھام کیلئے ویکسین نہیں لگوائی تو اب لگوا لیں، چاہے کورونا کیسز پہلے سے کم ہی کیوں نہ ہوجائیں۔ 

 

Related Posts