بہو کا قتل، عدالت نے صحافی ایاز امیر کو رہا کرنے کا حکم دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بہو کا قتل، عدالت نے صحافی ایاز امیر کو رہا کرنے کا حکم دیدیا
بہو کا قتل، عدالت نے صحافی ایاز امیر کو رہا کرنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد: بہو سارہ انعام قتل کیس میں سیشن عدالت نے صحافی ایاز امیر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں کینڈین نژاد پاکستانی شہری سارہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزم ایاز امیر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے ایاز امیر کے مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔

ملزم کے وکیل نے کہا کہ پولیس کے پاس ایاز امیر کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، اس گھر سے ایاز امیر کا 35 سال سے کوئی تعلق نہیں، انہیں اس کیس سے ڈسچارج کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

سارہ انعام قتل کیس، ایاز امیر کے بیٹے کے گھر سے غیرقانونی اسلحہ برآمد

سرکاری وکیل نے بتایا کہ ابھی تک میں جو ثبوت ملا ہے وہ یہ کہ ایاز امیر اور بیٹے شاہ نواز کا واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ ہوا ہے، شادی کے بعد چکوال میں مقتولہ کی موجودگی ثابت ہے، مقتولہ کے والدین کے پاس سارے ثبوت ہیں۔

بعدازاں عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ایاز امیر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ ایاز امیر کے خلاف ابھی تک کوئی ثبوت نہیں ، لہذا انہیں ڈسچارج کیا جاتا ہے۔

Related Posts