پاکستان میں کورونا وائرس مزید پھیل گیا، کیس 730 سے تجاوز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Death toll rises to 143 as coronavirus infects 7481 people across Pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز 666 تک پہنچ گئے ہیں، ہفتہ کے روز مزید کیسوں کی اطلاع ملی ہے، حکومت کی جانب سے اقدامات کے باوجود متاثرین کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے سندھ پاکستان کا سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا کیونکہ اب تک COVID-19 مریضوں کی مجموعی تعداد 396 ہے۔

پنجاب میں 137 ، بلوچستان میں 107 ، گلگت بلتستان 31 ، خیبر پختونخوا میں 27 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 10 اور آزاد جموں و کشمیر میں ایک کیس کی اطلاع ملی ہے۔

مزید پڑھیں:عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں2لاکھ 34ہزار73کیسوں کی تصدیق کردی

کورونا وائرس کے مریض کی گزشتہ روز کراچی میں ہلاکت کے بعد کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد تین ہوگئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والے دو دیگر افراد کے پی کے مردان اور ہنگو کے رہائشی تھے۔تمام مصدقہ مریض اپنے اپنے صوبوں میں زیر علاج ہیں۔

Related Posts