ٹھیکیداروں نے واجبات کی عدم ادائیگی پر ضلع کونسل کیخلاف احتجاج کی دھمکی دیدی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی : ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کونسل کراچی اور ڈپٹی کمشنر ضلع ملیر گھنور لغاری کی نا اہلی کے باعث ٹھیکیدار وں کوادائیگیاں نہ ہو سکیں، ٹھیکیداروں نے ضلع کونسل میں واجبات کی ادائیگی نہ ہونے پر احتجاج کی دھمکی دیدی ۔

ایڈ منسٹریٹر ڈسٹرکٹ کونسل کراچی نے درجنوں ٹھیکیداروں کو ادئیگیوں کی یقین دھانی کے باوجود ٹال مٹول کی غرض سے منظوری لینے کے لیے سمری سندھ حکومت کو بھیج دی ، سندھ حکومت نے بھی معاملہ دبادیا۔

دوسری طرف جنوری 2020 اور فروری ومارچ 2020 تک اپنے کام مکمل کرنیوالے ٹھیکیداروں کی فائلیں اب تک مکمل نہیں کی گئیں ، کورونالاک ڈاؤن میں دفاتر بند ہونے کے باعث ان ٹھیکیداروں کی فائلیں مکمل نہیں ہوئی تھیں ۔

اب ڈی سی کے ان ٹھیکیداروں کو ادائیگی کرنے کے بجائے واجبات ( لائبلیٹی)میں ڈال کر تنگ کر رہا ہے جبکہ ان تمام ٹھیکیداروں کو کام مکمل کرنے پر تمام واجبات ادا کرنے کی منظوری کاؤنسل سے پہلے ہی لی جا چکی تھی اس کے باوجود ایڈمنسٹریٹر ڈی سی کے نے ادائیگی کے بجائے وقت ضائع کرنے کی غرض سے سندھ حکومت سے منظوری لینے کے لیے بھیج دیا تھا۔

اس حوالے سے بلڈرز اینڈ کنٹریکٹرایسوسی ایشن کے رہنما واجد خان کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ کونسل کراچی کے متعلقہ افسران اورمحکمہ بلدیات سندھ کے افسران ٹھیکیداروں سے اپنے مبینہ کمیشن کے لیے ٹال مٹول کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کے ڈی اے، پراجیکٹ ڈائریکٹر مبین صدیقی نے قبضہ مافیا صادق خان کو فرنٹ مین بنا لیا

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے پاس فنڈز کم ہیں اور ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز کی مالیت ان فنڈز سے کہیں کم ہےتو یہ معاملات محکمہ بلدیات سندھ کو پہلے دیکھنے چاہیے تھے ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ بلدیات اور محکمہ فنانس سندھ بلدیاتی اداروں کے تمام ٹھیکیداروں کے واجبات کی ادائیگی ممکن بنانے میں اپنا کردار ادا کرے بصورت دیگر ہم سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔

Related Posts