سندھ پولیس کے سپاہیوں کو گریڈ5 سے گریڈ7 میں ترقی دیدی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ پولیس کے سپاہیوں کو گریڈ5 سے گریڈ7 میں ترقی دیدی گئی
سندھ پولیس کے سپاہیوں کو گریڈ5 سے گریڈ7 میں ترقی دیدی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: حکومت سندھ نے سندھ پولیس کے سپاہیوں کو گریڈ5 سے گریڈ7 میں ترقی دے دی۔حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ پولیس کے الاؤنسزمیں بھی بڑا اضافہ کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اے ایس آئی کو گریڈ 9 سے گریڈ 11 میں ترقی دے دی، سندھ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبلز کو گریڈ7 سے گریڈ9 میں ترقی دے دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ڈرائیور ہیڈ کانسٹیبلز کو بھی گریڈ 7سے 9 میں ترقی دے دی گئی، جبکہ کئی سالوں بعد کانسٹیبلز کو گریڈ 5 سے گریڈ 7 میں ترقی دے دی گئی۔

مزید پڑھیں:کوئٹہ کی عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

ڈرائیورز کانسٹیبلز کو بھی گریڈ 5 سے 7 میں ترقی دے دی گئی، رسک الاؤنس اور فکس ڈیلی الاؤنس میں بھی اضافہ کردیا گیا، محکمہ خزانہ سندھ کی منظوری کے بعد سندھ پولیس کے اے ایس آئی،ہیڈ کانسٹبل اور کانسٹبلز کے الاؤنسز کو اپگریٹ کردیا گیا۔

Related Posts