کوئٹہ کی عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ کی عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
کوئٹہ کی عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: کوئٹہ کی ایک مقامی عدالت نے جمعرات کو سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے سابق وزیر اعظم کے خلاف پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) اور پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 (پی ای سی اے) کی متعدد دفعات کے تحت درج مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور حکام کو سابق وزیر اعظم کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

عمران خان کے خلاف کوئٹہ کے ایک پولیس اسٹیشن میں اتوار کو ایک تقریر کے دوران ریاستی اداروں اور ان کے افسران کے خلاف کیے گئے تبصروں کے لیے فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی گئی۔ مقدمہ عبدالخلیل کرک نامی شہری کی شکایت پر درج کیا گیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف پاکستان پینل کوڈ- دفعہ 505 عوامی فساد کو ہوا دینے والے بیانات، سیکشن 124-A سیڈیشن اور سیکشن 153-A مختلف گروپوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دیناکے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس سے قبل جمعرات کو لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز پر سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر اور پریس ٹاک نشر کرنے پر پابندی کے فیصلے کو معطل کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں:افغانستان کے صوبہ بلخ کے گورنر بم دھماکے میں جاں بحق

جسٹس شمس محمود مرزا نے فیصلہ سنایا۔ انہوں نے معاملہ سماعت کے لیے فل بنچ کو بھیجا اور کارروائی 13 مارچ تک ملتوی کر دی۔

Related Posts