زلزلے سے متاثرہ افرادکی بحالی کے لیے ہرممکن تعاون کریں گے،آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زلزلے سے متاثرہ افرادکی بحالی کے لیے ہرممکن تعاون کریں گے،آرمی چیف
پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سول انتظامیہ کو بھرپور مدد فراہم کرکے زلزلے سے متاثرہ افراد کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سول انتظامیہ کو بھرپور مدد فراہم کرکے زلزلے سے متاثرہ افراد کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔

آرمی چیف نے میرپور میں جاتلاں کینال روڈ کا فضائی جائزہ لیا، جب کہ متاثرہ روڈ کی بحالی کے لیے جاری انتظامات بھی دیکھے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے ہدایت کی کہ حالات معمول پرلانے کے لئےسو ل انتظامیہ کی بھرپورمدد کی جائے، زلزلے سے متاثرہ آبادی کا مکمل خیال رکھا جائے. انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں جلداز جلد  بحالی کا کام مکمل کرکے  حالات اور زندگی کو معمول پر لائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سہ پہر آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا میں‌زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، لزلے کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے احکامات جاری کرتے ہوئے فوج کی ایوی ایشن اور میڈیکل ٹیموں کو فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔ آرمی چیف کے حکم کے مطابق آرمی کی ٹیمیں متاثرین کی بحالی کے لئے مصروف عمل ہیں۔

Related Posts