بنیادی حقوق سے محرومی معاشرے میں انتہاپسندی کوجنم دیتی ہے،وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بنیادی حقوق سے محرومی معاشرے میں انتہاپسندی کوجنم دیتی ہے،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مذہب سے دہشتگردی کاکوئی تعلق نہیں ہے ،کسی بھی معاشرے میں بنیادی حقوق سے محرومی انتہاپسندی کوجنم دیتی ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مذہب سے دہشتگردی کاکوئی تعلق نہیں ہے ،کسی بھی معاشرے میں بنیادی حقوق سے محرومی انتہاپسندی کوجنم دیتی ہے۔

 اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں ’نفرت انگیز مواد‘ کی روک تھام کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، ، کانفرنس میں ترک صدر رجب طیب اردوان بھی شریک ہوئے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  نفرت انگیز تقاریر اور اسلامو فوبیا کے خلاف مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے، انہوں نے اسلام دشمن اور نفرت انگیز بیانیوں کے خلاف عالمی کوششوں پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ  مذہب کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے ،  دنیا میں امتیازی سلوک، مذہب اور عقیدت پر مبنی تشدد کے واقعات بڑھ رہے ہیں،  ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ان کی وجوہات کا حل نکالنا ہوگا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں مسلمان نفرت انگیز تقاریر سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ بھارت میں گائے کا گوشت کھانے پر مسلمانوں کو قتل کر دیا جاتا ہے۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ انسانیت کے خلاف جرائم سے پہلے نفرت انگیز تقاریر جنم لیتی ہیں، نفرت انگیز تقاریر انسانیت کے خلاف  بد ترین جرائم کی وجہ بنتی ہیں۔ 

ترک صدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت  نے بڑی جیل میں تبدیل کردیاہے، کرفیو اٹھنے کے بعد ہمیں مقبوضہ کشمیر میں خونریزی کاخدشہ ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر وزیراعظم عمران خان سے اظہار افسوس بھی کیا۔

Related Posts