آرمی چیف سے مراکش کے سفیر کی ملاقات، افغان صورتحال سمیت علاقائی سلامتی پر گفتگو

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
آرمی چیف سے مراکش کے سفیر کی ملاقات، افغان صورتحال پر گفتگو
آرمی چیف سے مراکش کے سفیر کی ملاقات، افغان صورتحال پر گفتگو

راولپنڈی: سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مراکش کیساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے مراکش کے سفیر نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی، سلامتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغانستان سمیت علاقائی سلامتی صورتحال پر بھی بات کی گئی۔

مراکشی سفیر نے ملاقات کے دوران افغانستان کی صورت حال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کااعتراف کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان ہرطرح کے کاروبار،سیاحت اورکھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے،جنرل قمر جاویدباجوہ

سپہ سالار نے اس موقع پر کہا کہ مراکش کے ساتھ تعلقات کی پاکستان قدر کرتا ہے، مراکش کیساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔

Related Posts