پی ڈی ایم اتحاد اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھ رہا ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم اتحاد اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھ رہا ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب
پی ڈی ایم اتحاد اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھ رہا ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا پی ڈی ایم اتحاد رفتہ رفتہ اپنے منطی انجام کی طرف بڑھ رہا ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)  کے خلاف اپنے بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ غیر فطری اتحاد کی بنیاد بدعنوانی کے داغ دھبے چھپانے کیلئے ڈالی گئی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم اتحاد جس تیزی سے قائم ہوا، اسی تیزی سے اختتام کی جانب گامزن ہے۔ قومی وسائل لوٹنے والوں کے چہرے قوم کے سامنے آشکار ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کا دور گئے وقتوں کی بات بن گیا جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے ماضی میں قومی خزانے پر بے دردی سے ہاتھ صاف کیے۔ آج پی ڈی ایم اتحاد کا شیرازہ بکھرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ن لیگی رکنِ اسمبلی خواجہ عمران نذیر کی ضمانت منظور 

Related Posts