چین کی جانب سے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

اسلام آباد: چین کی جانب سے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

پاکستان میں موجود چینی سفارتخانے کی جانب سے ٹوئٹر پر ترجمان وزارت خارجہ ماؤ ننگ کا بیان ٹوئٹ کیا گیا ہے جس میں چین کی جانب سے سویڈن سانحہ سمیت ہر قسم کے اسلاموفوبیا کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سوئیڈن کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، قرآن مجید کی بے حرمتی پر پاکستان کا احتجاج

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین تہذیبوں کے مابین احترام، بقائے باہمی اور سیکھنے کے عمل کو مقدم سمجھتا ہے، چین مختلف مذہبی عقائد پر حملوں، تہذیبوں کے مابین تصادم کی ہر کوشش، اسلاموفوبیا کا مخالف ہے، اسلامی تہذیب نے دنیا کی تہذیبوں میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ ماؤ ننگ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مسلمانوں کے عقیدے اور مذہبی جذبات کا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے، نام نہاد ”آزادی اظہار رائے“ کسی صورت تہذیبوں کے مابین تصادم یا نفرت پھیلانے کا بہانہ نہیں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ بدھ عیدالاضحی کے پہلے دن سویڈن میں اسٹاک ہوم مسجد کے سامنے ایک عراقی نژاد 37 سالہ سالوان مومیکا نے پولیس کی حفاظت میں قرآن پاک کے نسخے کو نذر آتش کیا تھا۔

قرآن پاک کے نسخے کی بے حرمتی پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلم ممالک ترکی، اردن، فلسطین، سعودی عرب، مراکش، عراق، ایران، سینیگال اور مراکش سمیت دیگر غیرمسلم ممالک کے سربراہ نے بھی اس کی شدید الفاط میں مذمت کی۔

Related Posts