کراچی : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن سے متعلق جلد فیصلہ ہوجائے گا، پی آئی سی واقعے پر کالے کوٹ کو بڑی ندامت اٹھانی پڑی، اسپتالوں پر پڑھا لکھا طبقہ حملہ نہیں کر سکتا۔
کراچی کیمپ آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کے سارے مسئلوں کا حل ایم ایل ون ہے، ریلوے کی گاڑیوں میں بھی مانیٹرنگ سسٹم لگا رہے ہیں جبکہ کے بی ایکس میں نئے دو دفتر ہم کھول رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹریک پر اجازت دی جائیگی کہ لوگ کرایہ دیکر ٹریک استعمال کریں، جبکہ حیدر آباد، کراچی، گوجرانوالہ شٹل سروس چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔وفاقی وزیرریلوے نے کہاکہ آرمی چیف کی ایکسٹنشن طے ہے جب فیصلہ تحریری آجائے گا پھر حکومت اپنا بتائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سفید اور کالے کوٹ کی لڑائی میں کالے کوٹ کوندامت ہوئی ہے، لوگوں نے وکلا کو لعنت ملامت کی ۔شیخ رشید نے کہا کہ اگر ہم نے اکانومی اور گورننس کو بہتر کرلیا تو 5 سال کے بعد اگلے الیکشن میں بھی ہمیں ہی ووٹ ملیں گے۔
مزید پڑھیں:حکومت دو سے تین ماہ میں مہنگائی، بیروزگاری پر کنٹرول کرلے گی، شیخ رشید کا دعویٰ