پی آئی اے میں مالی بے قاعدگیوں اور خواتین عملے کو ہراساں کرنے کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PIA assured support to mango exporters

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس نے پی آئی اے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کی غیر قانونی تعیناتی، ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو اضافی الائونس اور خواتین عملے کو ہراساں کرنے کے انکشاف کے بعد چھان بین شروع کردی ہے۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن میں اعلی ترین انتظامی سطح پر بے قاعدگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے جس پر پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس نے ایوی ایشن ڈویژن سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

ائیرمارشل ارشد ملک کی بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے تعیناتی پر قوانین کی خلاف ورزی کی گئی، پاک فضائیہ سے ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو غیر قانونی طور پر اضافی لاکھوں روپے کے الانس اور فوائد دئیے گئے اور پی آئی اے ملازمین کو نظر انداز کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے اصلاحات کی وجہ سے ترقی کی جانب سے گامزن ہے، ائیر مارشل ارشد ملک

اسی طرح پی آئی اے مدینہ اسٹیشن پر جعلی ڈگری کے باوجود ایک افسر کو تعینات کیا گیا اور اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ پی آئی اے کی خاتون اہلکار کو ہراساں کیا گیا۔اس حوالے سے پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس نے ایوی ایشن ڈویژن کے سامنے 7 معاملات پر سوال اٹھائے ہیں۔

پاکستان آڈٹ 17 دسمبر سے پی آئی اے ریکارڈ کا آڈٹ شروع کرے گا۔پی آئی اے کے ترجمان نے اس ضمن میں بتایا کہ پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس کے حکام کے ساتھ اس معاملے پر بات ہورہی ہے، پی آئی اے تمام ریکارڈ آڈٹ ٹیم کو فراہم کردے گی۔

Related Posts