آئین میں تبدیلی، اردو یونیورسٹی کے اراکین سینیٹ نے صدر مملکت سے اجلاسِ دوئم کی درخواست کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جامعہ اردوکا20برس میں 15واں وائس چانسلر تقرری سے قبل ہی متنازعہ قرار دیکر چیلنج کردیا گیا
جامعہ اردوکا20برس میں 15واں وائس چانسلر تقرری سے قبل ہی متنازعہ قرار دیکر چیلنج کردیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کے چھ اراکین سینیٹ نے مشترکہ بیان میں صدر پاکستان اور یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عارف علوی سے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی کے آئین میں تبدیلی کے لیے سینیٹ کے اجلاس میں پیش کی جانے والی رپورٹ پر بحث مکمل کرنے کے لیے فوری طور پر سینیٹ کے جاری اجلاس کی نشست دوئم طلب کریں۔

ڈاکٹر سید جعفراحمد، ڈاکٹر ریاض احمد، ڈاکٹر توصیف احمدخان، ڈاکٹر معین الدین عقیل، ڈاکٹر سید طاہر علی اور ڈاکٹر عرفان عزیز نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فروری 2021 میں سینیٹ کے اجلاس میں یونیورسٹی کے آئین میں مختلف خامیوں کی نشاندہی کئے جانے کے بعد آئین میں ضروری تبدیلیوں کے لئے ڈاکٹر سید جعفر احمد کی قیادت میں ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی۔ اس کمیٹی کے اراکین میں موجودہ ڈپٹی چئیر سینیٹ اے کیو خلیل، ڈاکٹر ریاض احمد اور ڈاکٹر توصیف احمد خان شامل تھے۔ کمیٹی نے اپنی تفصیلی رپورٹ 27جولائی کو منعقد ہونے والے سینیٹ کے47ویں اجلاس میں جمع کروا دی تھی۔

اس موقع پر سینیٹ کے 47 ویں اجلاس کو جاری رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگلے چند روز میں کمیٹی کی رپورٹ پر بحث کو مکمل کرنے کے لیے سینیٹ کے اجلاس کی نشست دوئم کا انعقاد کیا جائے گا۔ چونکہ کمیٹی کے دو اراکین ڈاکٹر سید جعفر احمد اور ڈاکٹر ریاض احمد کی سینیٹ کی رکنیت کی معیاد27 اگست کو مکمل ہورہی ہے اس لئے ضروری تھا کہ فوری طور پر سینیٹ کا اجلاس طلب کیا جائے اور کمیٹی کی رپورٹ پر بحث مکمل کر لی جائے۔

اراکین سینیٹ نے بیان میں کہا کہ دو ہفتے گذرجانے کے باوجود یونیورسٹی کی سینیٹ کا انتہائی اہم اجلاس طلب نہیں کیا گیا اور نہ ہی مجوزہ ترامیم کے لیے پیش کی جانے والی مفصل رپورٹ اراکین سینیٹ کو بھجوائی گئی۔ اراکین نے کہا کہ اردو یونیورسٹی 2002 میں ماڈل یونیورسٹی ایکٹ کے تحت قائم کی گئی تھی اور آئین میں بے شمار خامیوں کے باعث یونیورسٹی اپنے قیام سے لے کر آج تک مختلف بحرانوں کا شکار ہے۔

اراکین سینیٹ نے یونیورسٹی کے چانسلر سے اپیل کی ہے کہ سینیٹ کے جاری اجلاس کی نشست دوئم فوری طور پر طلب کی جائے تاکہ کمیٹی کی سفارشات پر بحث مکمل ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں : خطے کی سلامتی اور امن کے حوالے سے اگلے 6 ماہ انتہائی اہم ہیں، شیخ رشید

Related Posts