نیوزی لینڈ کے بعد انگلش ٹیم کا دورہ منسوخ ہونے پر مایوسی ہوئی، رمیز راجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ کے بعد انگلش ٹیم کا دورہ منسوخ ہونے پر مایوسی ہوئی، رمیز راجہ
نیوزی لینڈ کے بعد انگلش ٹیم کا دورہ منسوخ ہونے پر مایوسی ہوئی، رمیز راجہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے پاکستان کے دورے کی منسوخی پر سخت ردعمل دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ” انگلینڈ کے دورہ پاکستان سے دستبردار ہونے سے مایوسی ہوئی ہے اور انگلش ٹیم کی جانب سے کمٹمنٹ پوری نہ کرنے پر افسوس ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمارے لیے یہ ویک اپ کال ہے کہ ہم نے دنیا کی بہترین ٹیم بننا ہے اور ہم نے کوئی جواز دیے بغیر سب کے خلاف بہترین ٹیم بن کر کھیلنا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید لکھا ہے کہ “ہم ان شا اللہ زندہ رہیں گے۔”

خیال رہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ  پاکستان ختم کردیا ہے، اپنی مینز اور ویمنز ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے دورے کی منسوخی پر جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ دورے سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری متاثر ہو سکتی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس سے کچھ دیر قبل دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Related Posts