مارکیٹس کھولنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔سندھ حکومت کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Another nine COVID-19 patients recovered in Sindh: Murtaza Wahab

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ہم تاجروں کو مارکیٹ کھولنے کی اجازت نہیں دے سکتے جبکہ مارکیٹس کھولنا شہرِ قائد کے شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے تاجروں کے مارکیٹ کھولنے کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ جو تاجر بھی مارکیٹ کھولے گا، وہ قانون کی خلاف ورزی کرے گا جس کے نتائج بھی بھگتنے پڑیں گے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حکومتِ سندھ نے تاجروں کو آج مارکیٹیں کھولنے سے روک دیا ہے جبکہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ عوامی مفادات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ کورونا وائرس صوبے میں پھیل رہا ہے  اور وائرس سے بچاؤ شہریوں کا بنیادی انسانی حق ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  تاجروں نے  الیکٹرونکس مارکیٹس کھولنے کا اعلان کردیا۔ صدر کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن محمد رضوان عرفان نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم قانون کی پاسداری کرتے ہیں۔

صدر ایسوسی ایشن رضوان عرفان نے کہا کہ حکومت سندھ  نے 18مارچ سے کراچی کی تمام مارکیٹس اور بازار 15روز کے لیےبند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کی رو سےیکم اپریل تک 15روز مکمل ہو گئے، اس لیے اب 2اپریل سے ہم الیکٹرانکس مارکیٹس اور دکانیں کھول لیں گے۔ 

مزید پڑھیں: تاجروں نے الیکٹرونکس مارکیٹس کھولنے کا اعلان کردیا

Related Posts