اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کے روز کہا کہ پاکستان رعایتی قیمت پر روسی تیل نہیں خریدرہا اور نہ ہی اس حوالے سے باگ دوڑ کررہا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان روس سے کسی قسم کی رعایتی توانائی حاصل نہیں کر رہا بلکہ مختلف آپشنز تلاش کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”پاکستان کا انفراسٹرکچر روسی تیل کے لیے نہیں بنایا گیا، حالانکہ ملک مستقبل میں سستی توانائی پر ملک کے ساتھ منسلک ہو سکتا ہے۔”
تاہم گزشتہ ہفتے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے اعلان کیا تھا کہ روس نے پاکستان کو رعایتی نرخوں پر خام تیل، پیٹرول اور ڈیزل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے آج ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ روسی حکام نے ”واضح طور پر” پاکستان کو بتایا تھا کہ وہ دیگر ممالک کی طرح یا اس سے بھی کم نرخوں پر خام تیل فراہم کریں گے۔
انہوں نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ”ہم خام تیل پر روس کے ساتھ بات چیت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت روس سے تیل اور گیس کی خریداری پر بات کر رہی ہے اور امید ہے کہ 20 جنوری تک تمام سودوں کی تفصیلات منظر عام پر آ جائیں گی۔
مزید پڑھیں:عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی
تو سوال یہ ہے کہ کون سچ بول رہا ہے؟ حکومت اپنی صفوں میں اس طرح کنفیوژن کے ساتھ کیسے کام کر سکتی ہے؟ واضح طور پرپی ڈی ایم کی مشترکہ حکومت نے صرف سات مہینوں کے اندر ایک ہموار چلنے والی معیشت کو گڑبڑا دیا ہے اور ہمیں ڈیفالٹ کی چوٹی پر پہنچا دیا ہے۔