عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے، مبینہ ویڈیو سابق وزیر اعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی توشہ خانہ کی چیزوں کی تصاویر کھینچنے پر غصے کا اظہار کررہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نگراں اور بنی گالہ کے نگراں انعام خان مبینہ آڈیو میں گفتگو کررہے ہیں، آڈیو میں بشریٰ بی بی انعام خان سے کہتی ہیں کہ گھر کے اندر جو چیز آئے ان کی تصاویر تو نہیں کھینچتے۔

مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی انعام خان سے تصاویر کھینچنے کے حوالے سے پوچھ گچھ کررہی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بشریٰ بی بی کی ایک مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ زلفی بخاری سے بات چیت کررہی تھیں۔

بشریٰ بی بی کے سوال کرنے پر انعام کہتا ہے کہ اس حوالے سے مجھے نہیں معلوم، فون پر بشریٰ بی بی پھر کہتی ہیں کہ گھر سے جو باہر جاتی ہیں ان کی کھینچنی چاہیے، گھر کے اندر آنے والی چیز کی کون تصویر کھینچتاہے؟ کس چیز کا ثبوت؟ آپ کو کیا ضرورت ہے ثبوت دینے کی؟

بشریٰ بی بی کسی دوسرے فرد سے بھی اس دوران بات کررہی ہیں، کہ آپ نے مجھ سے پوچھا ہے؟ سوری کا کیا مطلب؟ تماشا بنایا ہوا ہیگھر کو؟ ایم ایس ہم پر اعتماد کرکے بھیج رہا ہے، آپ کون ہوتے ہیں تصویریں کھینچنے والے؟

سابق وزیر اعظم کی اہلیہ انعام سے مخاطب ہوتے ہوئے ہتی ہیں کہ اور تمہیں کیوں بھیجی ہیں اس نے تصویریں؟ اس پر انعام کہتا ہے کہ بی بی مجھے تصویریں آئی ہیں کہ ہم اندر دے رہے ہیں، بس آپ بی بی کو دے دیں، وہ جانیں۔

بشریٰ بی بی پھر مخاطب ہوتی ہیں: کیا کرنا ہے تصویروں کا؟ ہم لوگوں نے کیا کرنا ہے تصویروں کا؟ آج کے بعد تم گھر کے اندر نہیں آؤ گے، سمجھ آئی۔

اس پر انعام کہتا ہے کہ ٹھیک ہے۔ پھر بشریٰ بی بی غصے میں کہتی ہیں کہ تصویریں لے کر وہیں رہو جہاں تم بیٹھے ہو۔

Related Posts