کیا بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا انفلواینسرز پر تنقید کی ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کی سینیئر و باصلاحیت اداکارہ بشریٰ انصاری نے ساتھی اداکاراؤں کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی ہے۔

حال ہی میں بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر ساتھی اداکاراؤں روبینہ اشرف، ماریہ واسطی، ثانیہ سعید، طوبیٰ صدیقی اور نادیہ خان کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ اس تصویر میں وہ تمام لوگ موجود ہیں جنہوں نے کام کرکے یہ مقام حاصل کیا ہے، وہ سوشل میڈیا کی پیداوار نہیں، ان اداکاروں نے ہمیں تفریح فراہم کرنے کیلئے دن رات کام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نیٹ فلکس نے ’دی نائٹ ایجنٹ‘ کے سیزن 2 کی تصدیق کردی

اس سے قبل بشریٰ انصاری نے انٹرویو میں اپنی طلاق کے حوالے سے گفتگو کی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ میرا سابق شوہر مجھے ہر اس کام سے روکتا تھا جو مجھے پسند تھا۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ وہ اپنی شادی کے وقت بہت زیادہ بھولی تھیں اسی لئے باآسانی سابق شوہر نے مجھے اپنے مطابق ڈھال لیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ مجھے آج کی نوجوان نسل پرفخر ہوتا ہے کیونکہ آج کی لڑکی اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے اور اسے اپنے لئے بولنا آتا ہے۔

Related Posts