نیٹ فلکس نے ’دی نائٹ ایجنٹ‘ کے سیزن 2 کی تصدیق کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیٹ فلکس نے سنسنی خیز ایکشن سیریز ’دی نائٹ ایجنٹ‘ کے دوسرے سیزن کا اعلان کردیا۔

ایکشن تھرلر سیریز کا پہلا سیزن 23 مارچ کو نیٹ فلکس پر نشر ہوا، یہ سیریز بہت زیادہ مقبول ہوئی اور 168.71 ملین گھنٹے دیکھے جانے کے ساتھ نیٹ فلکس کی ہفتہ وار سیریز کی ٹاپ 10 کی فہرست میں شامل ہوئی۔

سیریز میتھیو کوئرک کے مشہور ناول دی نائٹ ایجنٹ پر مبنی ہے، سیریز کی کہانی ایک ایف بی آئی ایجنٹ کے گرد گھومے گی جسے ایک خفیہ مشن سونپا جائے گا، مشن کے دوران وہ فون لائن کی نگرانی کررہا ہوتا ہے اور اسی دوران وہ ایک خطرناک سازش میں پھنس جاتا ہے۔

کاسٹ میں کون کون شامل ہے؟

گیبریل باسو بطورِپیٹر سدرلینڈ

لوسیان بوکانن بطورِ روز لارکن

ہانگ چاؤ بطور ڈیان فار

بی.ووڈ سائڈ بطورِ ایرک مانکس

فولا ایونز-اکنگبولا بطور چیلسی آرنگٹن

حوا ہارلو بطور ایلن

فانکس رائی بطور ڈیل

اینریک مرسیانو بطور بین المورا

سارہ ڈیس جارڈنز بطور میڈی ریڈ فیلڈ

سیزن 2

نیٹ فلکس نے اس کے سیزن 2 کی تصدیق کردی ہے، جس کی کل 10 اقساط ہونگی۔

Related Posts