لیاقت آباد میں 6 منزلہ عمارت ٹیڑھی ہو کر گرنے کو تیار، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لیاقت آباد میں 6 منزلہ عمارت ٹیڑھی ہو کر گرنے کو تیار، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا
لیاقت آباد میں 6 منزلہ عمارت ٹیڑھی ہو کر گرنے کو تیار، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں 6 منزلہ عمارت ٹیڑھی ہو گئی جو کسی بھی وقت گر سکتی ہے جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق بی ون ایریا لیاقت آباد میں واقع ناقص میٹرئیل سے تعمیر کی گئی 6 منزلہ عمارت ایک جانب جھک گئی۔ چھ منزلہ عمارت کے اطراف کے مکانات میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جب ہم نے متعلقہ ٹھیکیدار سے اپنے مکان میں دراڑیں پڑنے کی شکایت کی تو غنڈوں نے مارپیٹ کی اور ہمیں زخمی کردیا۔ گزشتہ برس بھی لیاقت آباد میں ایک عمارت ٹیڑھی ہوگئی تھی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار مافیا کی پولیس بھی سرپرستی کرتی ہے جس کی وجہ سے مافیا کے کارندے عوام کو خوفزدہ کرتے ہیں۔عوام نے جھکنے والی بلڈنگ کے مکینوں کی حفاظت کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  کراچی میں 3مقامات پر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی عمارتیں ایک طرف جھکنے لگیں جس سے عوام میں خوف پھیل گیا۔ 

  ناظم آباد کوثر نیازی کالونی میں گزشتہ برس مارچ کے دوران غیر قانونی تعمیر شدہ عمارت ایک طرف جھک گئی، جسے رات کے وقت خالی کرایا گیا اور اسے منہدم کرنے کا کام شروع کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں 3 مقامات پر بلند و بالا عمارتیں ایک طرف جھکنے لگیں

Related Posts