کورین گلوکار جنگ کک اور جیک ہارلو کا مشترکہ گیت رواں ہفتے ریلیز ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عالمی شہرت یافتہ کورین پاپ بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے ممبر جنگ کک اور امریکی گلوکار جیک ہارلو کا مشترکہ گیت رواں ہفتے ریلیز ہوگا۔

کورین گلوکار جنگ کک کی نئی میوزک البم 3 ڈی رواں ہفتے ریلیز ہورہی ہے جس میں انہوں نے امریکی گلوکار جیک ہارلو کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ گلوکار کی میڈیا ایجنسی بگ ہٹ کے مطابق بی ٹی ایس ممبر جنگ کک کی میوزک البم 3 ڈی 29 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

’بی ٹی ایس‘ ممبر جیمن جیسا دکھنے کی خواہش، 12 سرجریز کروانے والا کینیڈین اداکار انتقال کرگیا

قبل ازیں 14 جولائی کو جنگ کک نے ایک اورامریکی گلوکارہ لاٹو کے ہمراہ مشترکہ گیت سیون ریلیز کیا تھا جس نے بل بورڈ پر کئی ریکارڈ قائم کیے، مذکورہ گیت کئی ہفتوں تک بل بورڈ کے میوزک چارٹ ٹاپ 100 میں نمبر 1 پر براجمان رہا۔

Related Posts