برطانیہ کے مختلف شہروں میں بارشوں سے تباہی، برطانوی وزیراعظم کا متاثرہ علاقوں کا دورہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

boris johnson
برطانیہ کے مختلف شہروں میں بارشوں سے تباہی ،برطانوی وزیراعظم کا متاثرہ علاقوں کا دورہ

لندن : برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے شمالی برطانیہ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اورعلاقوں کی صفائی مہم میں بھی حصہ لیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق شمالی برطانیہ کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی۔

شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے پہنچے تو اسی دوران انہوں نے انتظامیہ کی جانب سے جاری صفائی مہم میں بھی حصہ لیا اور خود پانی صاف کیا۔

رپورٹ کے مطابق شمالی برطانیہ میں بارش اور سیلابی ریلے کی وجہ سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں، سڑکوں اور متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔جب کہ موسم کی خراب صورتحال کے باعث پروازیں اور ٹرینوں کی آمدورفت بھی تاخیر کا شکار رہی۔

برطانوی محکمہ موسمیات کی جانب سے دوبارہ سیلاب کی وارننگ جاری کردی ہے، انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور ریسکیو کا عمل جاری ہے۔

Related Posts