بلی ایلش نے نازیبا ویڈیوز دیکھنے کا اعتراف کر لیا، والدین پر بری تربیت کا الزام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلی ایلش نے نازیبا ویڈیوز دیکھنے کا اعتراف کر لیا، والدین پر بری تربیت کا الزام
بلی ایلش نے نازیبا ویڈیوز دیکھنے کا اعتراف کر لیا، والدین پر بری تربیت کا الزام

امریکی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میٹ لینڈ وارڈ نے بلی ایلش کی نازیبا ویڈیوز دیکھنے کے اعتراف کے تناظر میں گلوکارہ کے والدین پر بری تربیت کا الزام عائد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیڈ گائے کی گلوکارہ بلی ایلش نے رواں ماہ انکشاف کیا کہ انہوں نے نامناسب، پرتشدد اور نازیبا مواد سے بھرپور بہت سی فلمیں دیکھنا 11 سال کی عمر میں شروع کردیا تھا جس کے نتیجے میں گلوکارہ کے دماغ پر انتہائی تباہ کن اثرات مرتب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

معروف اداکار فیضان شیخ اور ماہم عامر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

جو شخص مجھے جس نظر سے دیکھتا ہے، اسے ویسی ہی نظر آتی ہوں۔متھیرا

گلوکارہ بلی ایلش نے کہا کہ انتہائی کم عمر میں نامناسب مواد دیکھنے سے میرا دماغ تباہ ہوگیا اور بلوغت کی عمر میں پہنچنے پر میری محبت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے۔ Boy Meets World کی اداکارہ نے بلی ایلش کے والدین پر الزام عائد کردیا۔

اداکارہ میٹ لینڈ وارڈ نے کہا کہ بلی ایلش کے والدین نے اتنی کم عمر میں انہیں نامناسب مواد دیکھنے کی اجازت کیسے دی؟ ممکن ہے کہ اس قسم کا مواد بالغ افراد کیلئے تفریح کا باعث ہو تاہم اسے تخلیق کرتے ہوئے بچوں کا ذہن مدِ نظر نہیں رکھا جاتا۔

قبل ازیں گریمی ایوارڈ کی فاتح گلوکارہ بلی ایلش کا کہنا تھا کہ میں محسوس کرتی ہوں کہ میں اتنی تنہا ہوگئی تھی کہ اس قسم کا مواد میرے سامنے آتا رہا جس نے میرے دماغ پر تباہ کن اثرات ڈالے اور میں مزید مشکلات کا شکار ہوگئی۔ 

Related Posts