ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ڈالر کمی کے ساتھ 1928 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا دن، 4 پوائنٹس کی مندی

قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 76 ہزار 612 روپے ہوگئی۔

 دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید بڑھ گئی اور 2.56 روپے اضافے کے ساتھ ڈالر278 روپے کا ہوگیا۔

Related Posts