پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کے 445 رنز کے جواب میں بنگلہ دیش کی دوسری اننگز شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے 445 رنز کے بعد بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی دوسری اننگز شروع ہو گئی
پاکستان کے 445 رنز کے بعد بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی دوسری اننگز شروع ہو گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم 445 رنز اسکور کرنے کے بعد پویلین لوٹ گئی جس کے جواب میں مہمان بنگلہ دیشی ٹیم نے دوسری اننگز شروع کردی ہے۔

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم نے دوسری اننگز کے آغاز پر بغیر کسی نقصان کے 39 رنز اسکور کر لیے ہیں جبکہ اننگز کا 9واں اوور جاری ہے۔ تمیم اقبال 23 جبکہ ساتھی بیٹسمین 16 رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔

پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ کا آج تیسرا روز ہے جس کے دوران پاکستانی بیٹسمین ٹاپ آرڈر کی شاندار کارکردگی کے بعد اسے زیادہ طول دینے میں ناکام  جبکہ  212 رنز کی سبقت لینے میں کامیاب رہی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سبقت کو فیصلہ کن قرار نہیں دیا جاسکتا، تاہم بنگلہ دیش کے لیے میچ پر پاکستان کی گرفت کا زیادہ مضبوط نہ ہونا بھی خوش آئند کہا جاسکتا ہے۔بنگلہ دیشی ٹیم کسی بھی وقت میچ کا پانسا پلٹ سکتی ہے۔ 

گرین شرٹس نے آج 3 وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا، تاہم باقی کے تمام بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکے اور صرف 103 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل مہمان ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے پاکستانی بیٹنگ لائن نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 414 رنز اسکور کر لیے جس سے میچ پر پاکستان کی گرفت مضبوط دکھائی دینے لگی۔

مجموعی طور پر پاکستان کو بنگلہ دیش پر 181 رنز کی برتری حاصل تھی جبکہ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا یہ پہلا میچ ہے جس کے دوران پاکستانی ٹیم نے مجموعی طورپر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں:   پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 414 رنز بنا لیے

Related Posts