پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ: نسیم شاہ آج کے کھیل میں باؤلنگ نہیں کروائیں گے۔آئی سی سی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ: نسیم شاہ آج کے کھیل میں باؤلنگ نہیں کروائیں گے۔آئی سی سی
پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ: نسیم شاہ آج کے کھیل میں باؤلنگ نہیں کروائیں گے۔آئی سی سی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر  نسیم شاہ فٹنس کے مسائل باعث آج بنگلہ دیش کے خلاف باؤلنگ نہیں کروا سکیں گے، کمسن نسیم شاہ نے گزشتہ روز ہیٹ ٹرک مکمل کرکے مہمان ٹیم کو پریشان کردیا تھا۔

سماجی رابطے  کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آئی سی سی نے نسیم شاہ کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کمسن نسیم شاہ نے گزشتہ روز بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

نسیم شاہ کے آج کے کھیل میں شرکت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی سی سی کی طرف سے کہا گیا کہ فٹنس کے مسائل کے باعث نسیم شاہ آج باؤلنگ نہیں کرسکیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری دوٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز نوجوان فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

بنگلہ دیش کے پہلی اننگ میں 233 رنز کے جواب میں پاکستان نے 445 رنز بناکر 212رنز کی برتری حاصل کی جس کے جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم کے 124رنز پر پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

مزید پڑھیں: نسیم شاہ کی بنگلہ دیش کے خلاف  شاندار ہیٹ ٹرک

Related Posts