لاہور میں ایشیا کپ کا پہلا میچ، بنگلہ دیش اور افغانستان کا مقابلہ آج ہوگا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایشیا کپ کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا جس میں افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

توقع کی جارہی ہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم کم بیک کرنے کیلئے افغانستان سے سخت مقابلہ کرے گی۔ میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے جم کر پریکٹس کی۔ پالے کیلی میں بنگلہ دیشی ٹیم اپنے پہلے میچ میں بری بیٹنگ کے باعث ناکام رہی۔

یہ بھی پڑھیں:

 شائقین نے روہت شرما کو شاہین کا ”خرگوش“کیوں کہا؟

بنگلہ دیشی بیٹرز محمد نائم اور تنزید حسن کے علاوہ نجم الحسن شانتو ذمہ دارانہ بیٹنگ کرکے بنگلہ دیشی عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ شکیب الحسن اور مہدی حسن کی جانب سے تباہ کن بولنگ سامنے آسکتی ہے۔

دوسری جانب مستفیض الرحمان، شریف الاسلام اور تسکین احمد کی جانب سے تیز بولنگ سے مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کو پویلین بھیجے جانے کے امکانات بھی زیادہ ہیں۔ افغان ٹیم سری لنکا میں پاکستان کے ہاتھوں پٹنے کے بعد بنگلہ دیش سے جیتنے کی کوشش کرے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان نے سری لنکا میں کھیلی گئی سیریز کے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کرکے افغان ٹیم کو وائٹ واش کردیا تھا، جس کے بعد ایشیا کپ میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کا سفر تاحال شاندار رہا ہے۔ 

 

Related Posts