بلوچستان حکومت فوری طور پر آٹے کے بحران کو ختم کرے۔جمال شاہ کاکڑ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آٹے کا 20 کلو کا تھیلا ایک ہفتے کے دوران 14 روپے سستا ہوگیا
آٹے کا 20 کلو کا تھیلا ایک ہفتے کے دوران 14 روپے سستا ہوگیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے رہنما جمال شاہ کاکڑ نے کوئٹہ میں آٹے کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کو چاہئے کہ فوری طور پر آٹے کے بحران کو ختم کرے۔

مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکریٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے آٹے کا بحران پیدا کرکے عوام کو مشکل میں ڈالا جبکہ ہم صوبائی حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔

جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت صوبے میں آٹے کا بحران پیدا کیا گیا اور تندور ایسوسی ایشن نے مہنگائی کے باعث ہڑتال کا اعلان کیا۔

انہوں نے بلوچستان کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے صوبے بھر میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے آٹا چکیوں اور فلو ملز کو سرکاری گندم کے کوٹے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

حکومت سندھ کے محکمہ خوراک نے  28 اکتوبر کو چکیوں کو نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوٹہ استعمال نہ کرنے پر ملز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق مختص کوٹہ استعمال نہ کرنے والی فلور ملز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بحق سرکار ضبطگی عمل میں لائی جائے گی جبکہ سندھ کے 6 اضلاع کو 41 ہزار ٹن گندم کا کوٹہ جاری کیا گیا۔

مزید پڑھیں: قیمتوں پر قابو پانے کے لیے سندھ حکومت کا آٹا چکیوں کو گندم کوٹے کا نوٹیفیکیشن

Related Posts