اسٹار بلے بار بابر اعظم نے ویمنز ٹیم کو داؤ سکھانا شروع کردیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Babar Azam gives pep talk to women's team

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز وکپتان بابر اعظم نے کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران ویمنز ٹیم کو ٹپس دینا شروع کردی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کیلئے لاک ڈاؤن کے دوران ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے خواتین کھلاڑیوں کو بیٹنگ کے حوالے سے مفید مشوروں سے نوازا۔

25 سالہ نوجوان بلے باز نے کھلاڑیوں پر اپنی فٹنس برقرار رکھنے پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ مشقوں کیوجہ سے انہیں بیٹنگ کرنے میں مدد ملی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ منفی سوچ کی وجہ سے آپ کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور انہوں نے ناکامی کے خوف سے اپنا بیٹنگ اسٹائل تبدیل نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں دنیا کے تمام بہترین بلے بازوں کو دیکھتا ہوں اورمختلف حالات میں ان کی بیٹنگ کے انداز کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہوں کیونکہ اس سے کھیل کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔

مزید پڑھیں: ڈریم پیئرمیں شعیب اختر نے عمران خان اور نسیم شاہ کوجوڑی دار بنالیا

بابر اعظم نے یہ بھی بتایا کہ وہ دباؤ میں کس طرح اپنا دھیان کھیل پر قائم رکھ کر اور کس طرح وکٹ پر رک کر رنز بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

Related Posts