بنگلہ دیش ٹیسٹ میں فتح کے بعد کھلاڑی بابر اعظم کا نسیم شاہ کے لیے خراجِ تحسین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Battle for the inaugural Benaud-Qadir Trophy begins Friday

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کےمایہ ناز  کھلاڑی بابر اعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں فتح کے بعد باؤلر نسیم شاہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم نے کہا کہ نسیم شاہ جس طرح وکٹ پر جھپٹے اور ہیٹ ٹرک کرنے کے لیے انہوں نے جتنی زبردست مہارت کا مظاہرہ کیا، اسے دیکھنا قابلِ قدر تھا۔

مایہ ناز کھلاڑی بابر اعظم نے کہا کہ نسیم شاہ کے ساتھ ساتھ حارث سہیل اور یاسر شاہ بھی اپنی فارم میں واپس آ گئے ہیں جو پاکستان کے لیے بہترین مثبت تبدیلی ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ میچ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کی حمایت اور کھیل کے فروغ کے لیے تماشائیوں کے جوش و خروش پر بھی بے حد خوشی ہے۔ آپ سب کی حمایت کا بے حد شکریہ۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے مہمان بنگلہ دیشی ٹیم کو دو میچز کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے چوتھے روز ہی ایک اننگز اور 44 رنز سے شکست دے دی۔ 

پاکستان کی پہلی اننگز 445 رنز کے اختتام کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش نہ کرسکی اور بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن اپ بری طرح فلاپ نظر آئی۔

ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے باؤلرز نے بہترین کارکردگی مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیشی ٹیم کو 168 کے مجموعی اسکور پر ڈھیر کردیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی پہلے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 44 رنز سے فتح

Related Posts