آزادی مارچ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان تحریک انصاف مسلم لیگ ن کی زیر قیادت مخلوط حکومت کے ساتھ ٹکراؤ کی راہ پر گامزن ہے۔ اسلام آباد، لاہور اور ملک کے دیگر حصوں میں سڑکوں پر دیکھا جانے والا سیاسی ڈرامہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے راستے میں حائل رکاوٹوں کے باوجود ’آزادی مارچ‘ کے انعقاد پر ڈٹی ہوئی ہے۔

توقع کے مطابق، پولیس نے مظاہرین سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا جبکہ ملک بھر سے قافلوں کی اسلام آباد کی جانب آمد شروع ہوگئی، پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو گرفتار کرنے کی کوششیں بھی کی گئیں مگر پارٹی رہنما گرفتاریوں سے بچنے میں کامیاب ہو گئے اور کارکنوں نے لانگ مارچ کو جاری رکھنے کے لیے تمام رکاوٹیں توڑ دیں۔

پی ٹی آئی کا مطالبہ سادہ ہے: حکومت تحلیل کر کے فوری انتخابات کرائے جائیں۔ حکومت نے حکمت عملی میں اچانک تبدیلی کی اور مارچ کرنے والوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا جس پر ایسا لگتا ہے کہ صورتحال مزید خراب ہوجائے گی، آگے کیا ہوگا اور کیا حکمران اتحاد برقرار رہے گا اس پر بے پناہ خدشات ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ساری صورتحال میں پی پی پی متضاد نظر آتی ہے اور اس نے فیصلے وزیر اعظم شہباز شریف پر چھوڑ دیے ہیں۔ یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ اقدامات نقصان دہ ہوسکتے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کو سیاسی قیمت کی صورت میں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ مسلم لیگ (ن) کا موقف ہے کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے اس کے پاس پیشگی گرفتاریوں اور نظر بندیوں کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا۔

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے نمٹنے کا فیصلہ حکومت کے لیے دو دھاری تلوار ہے۔ اگر عمران خان اسلام آباد پہنچنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ حکومت کے لیے ایک بڑا امتحان ہو گا۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو پی ٹی آئی کے مارچ کرنے والوں سے نمٹنے کا ٹاسک دیا گیا اور یہ بالکل حسب توقع ہوا۔ پولیس نے تشدد کا سہارا لیا، آنسو گیس کی شیلنگ کی، گرفتاریاں کیں، نظربندیاں کیں، سڑکوں کی بندش اور ہراساں کیا گیا جس کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی۔

تمام نظریں طاقتور حلقوں پر لگی ہوئی تھیں کہ وہ موجودہ صورت حال کو ختم کریں یا سیاسی طوفان سے حکومت کو بچانے میں مدد کریں۔ دونوں اطراف نے ان افواہوں کی تردید کی گئی کہ لانگ مارچ کو جلسے میں تبدیل کرنے کی ڈیل ہوگئی ہے، تاہم مزید کشیدگی کو روکنے کے لیے بات چیت کو کھلا رکھنا ضروری ہے۔ شاید اس کے لیے بہت دیر ہو چکی ہو اور صورت حال اس سے آگے بڑھ گئی ہو۔ قوم ایسے واقعات سے کوئی اجنبی نہیں ہے اور ایک بار پھر دوراہے پر ہے۔

Related Posts