سونے سے قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے گریز کریں، تحقیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شمالی کیرولینا: ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو رات کو سونے سے پہلے سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کرنی چاہئیے۔

ڈیوک یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق سونے سے قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے لوگوں کو نیند آنے میں تین گھنٹے تک کی تاخیر ہوسکتی ہے۔

50 ہزار افراد پر کی جانے والی تحقیق کے محققین کو معلوم ہوا کہ وہ لوگ جو اپنے سونے کے اوقات میں ایک گھنٹے کے اندر سوشل میڈیا پر کچھ پوسٹ کرتے ہیں انہیں نیند آنے میں دُگنا وقت لگ جاتا ہے۔

تحقیق میں مشاہدہ کیا گیا کہ جو افراد سونے سے قبل متعدد بار پوسٹ شیئر کرتے ہیں اُن کو ایک بار پوسٹ کرنے والوں کی نسبت تاخیر سے نیند آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایلون مسک کی کمپنی کو انسانی دماغ میں مائیکرو چپ لگانے کی منظوری مل گئی

یہ خیال کیا جاتا ہے کہ پوسٹ پر لائیک اور کمنٹس کا خیال ایڈرینالائن نامی ہارمون کی مقدار میں اضافہ کرتا ہے، یہ ہارمون نیند کے آنے میں رکاوٹ ڈالتے ہیں، فون سے نکلنے والی نیلی روشنی کو بھی ہماری نیند کو خراب کرنے کا سبب سمجھا جاتا ہے۔

تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر ولیم میئرسن کے مطابق نیند کے اڑ جانے کے، سکرین لائٹ کے سرکاڈین رِدم میں خلل سے لے کر پوسٹ پر آئے کمنٹس اور لائیک سمیت کئی اسباب ہوسکتے ہیں۔

جرنل سلِیپ میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق کیلئے محققین نے 51 ہزار ایسے افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا جو ریڈ اِٹ استعمال کرتے تھے۔

محققین نے ریڈ اِٹ کی تخلیق سے یعنی 2005 سے 2021 کے درمیان صارفین کی جانب سے کی جانے والی 23 کروڑ 60 لاکھ پوسٹ کا مطالعہ کیا۔

Related Posts