ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں اتھارٹی وزیر اعظم ہیں، فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں اتھارٹی وزیر اعظم ہیں، فواد چوہدری
ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں اتھارٹی وزیر اعظم ہیں، فواد چوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کاکہنا ہے کہ پاکستان کی ملٹری اور سول قیادت کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں، جبکہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں اتھارٹی وزیر اعظم ہیں۔

فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر کابینہ کو اعتماد میں لیا، ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں اتھارٹی وزیر اعظم ہیں، نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے لئے قانونی طریقہ اپنایا جائے گا۔

فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ملٹری اور سول قیادت کے درمیان بڑے اچھے تعلقات ہیں، انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان طویل نشست ہوئی۔

دونوں کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، وزیراعظم آفس اور آرمی چیف کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے فوج اور ملک کے وقار میں کمی واقع ہو۔

مزید پڑھیں: ایرانی آرمی چیف میجر جنرل محمد باقری آج پاکستان پہنچیں گے

انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیرخان کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور نیول چیف بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے تھے، ڈاکٹر عبدالقدیر کی نماز جنازہ میں 15 سے زائد وزرا شریک تھے، ہمارے وزار میں یہ چیز نہیں ہے کہ ہم ہر جگہ اپنافوٹو سیشن کروائیں۔

Related Posts