ایرانی آرمی چیف میجر جنرل محمد باقری آج پاکستان پہنچیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایرانی آرمی چیف میجر جنرل محمد باقری آج پاکستان پہنچیں گے
ایرانی آرمی چیف میجر جنرل محمد باقری آج پاکستان پہنچیں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تہران: ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری پاک ایران عسکری و دفاعی تعلقات کے فروغ کیلئے پاکستان آج پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری پاکستانی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جس کا مقصد پاکستان اور ایران کے مابین عسکری تعاون کو فروغ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب کی ایران کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کی حمایت

جوہری معاہدہ، ایران واپس آئے تو ہم بھی آجائیں گے،جو بائیڈن

ایران نے افغانستان کو پٹرولیم مصنوعات کی برآمد بحال کردی

ایرانی نیوز ایجنسی ارنا کا کہنا ہے کہ میجر جنرل باقری کے دورۂ پاکستان کے دوران ان کے ہمراہ سینیئر سیاسی و عسکری ایرانی حکام بھی ہوں گے جن کی پاکستان میں سیاسی و عسکری حکام سے ملاقات کرائی جائے گی۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر سیاسی و عسکری حکام سے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعاون پر بات چیت کریں گے۔

افغانستان میں حالیہ پیش رفت کے بعد ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کے دورۂ پاکستان کو بے حد اہمیت دی جارہی ہے۔ ہمسایہ ممالک پاکستان اور ایران کے مابین برادرانہ تعلقات کی بنیادیں مذہبی و ثقافتی بنیادوں پر بے حد گہری ہیں۔ 

 

Related Posts