آسٹریلوی شائقین نے وارنر کی ٹرپل سنچری پر زیادہ خوشی کا اظہار نہیں کیا۔ رمیز راجہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسٹریلوی شائقین نے وارنر کی ٹرپل سنچری پر زیادہ خوشی کا اظہار نہیں کیا۔ رمیز راجہ
آسٹریلوی شائقین نے وارنر کی ٹرپل سنچری پر زیادہ خوشی کا اظہار نہیں کیا۔ رمیز راجہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین اور مایہ ناز کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ مستقبل میں قومی ٹیم کو آسٹریلیا کا رُخ نہیں کرنا چاہئے جبکہ آسٹریلوی شائقین نے اپنے ہی کھلاڑی وارنر کی ٹرپل سنچری پر زیادہ خوشی کا اظہار نہیں کیا۔

ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں  کرکٹ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا کہ اگر پاکستان کے پاس ٹیسٹ میچز جیتنے والے کھلاڑی نہیں تھے تو آپ نے آسٹریلیا کا سفر کیوں کیا؟ اس کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔

کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا کہ غیر ملکی ٹی وی چینل یہاں تک کہہ چکے  کہ پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے مقابلے کے قابل نہیں، مقابلوں میں کوئی توازن نظر نہیں آیا۔ یہ کوئی قابلِ تعریف بات نہیں ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اپنی وکٹیں اس طرح گنوا رہی تھی جیسے کسی  کو تحفہ دیا جاتا ہے، آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے شائقین کو بھی میچ دیکھنے میں کوئی لطف نہیں آیا۔ شائقین نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے جم کر مقابلہ نہیں کیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کےسابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے انکشاف کیا کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے کے لیے تیار نہیں تھی جس کی وجہ ہماری کمتر رینکنگ ہے۔

لاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ بورڈ نے نیٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو میچ کھلانا شروع کردیا، اس طرح کی حکمتِ عملی سے ایسے ہی نتائج کی توقع کی جاسکتی تھی۔

آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے نالاں عبدالرزاق نے کہا کہ آسٹریلیا ایک عالمی معیار کی قابل کرکٹرز کی ٹیم ہے جسے آسان سمجھنا درست نہیں جبکہ اچھے کرکٹرز مشکل حالات میں صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: آسٹریلین ٹیم  کھیلنے کو تیار نہیں تھی۔کرکٹر عبدالرزاق کا انکشاف

Related Posts