معروف گلوکار مرحوم مہدی حسن کے صاحبزادے آصف مہدی انتقال کرگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف گلوکار مرحوم مہدی حسن کے صاحبزادے آصف مہدی انتقال کرگئے
معروف گلوکار مرحوم مہدی حسن کے صاحبزادے آصف مہدی انتقال کرگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار اور شہنشاہ غزل مرحوم مہدی حسن کے صاحبزادے انتقال کرگئے۔ ان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ان کے والد طویل عرصے سے شوگر کے مرض میں مبتلا تھے۔

آصف مہدی کے بیٹے نے بتایا کہ ان کے والد کے پھیپھڑوں میں انفیکشن ہوگیا تھا جو موت کی وجہ بنا ہے۔ آصف مہدی انفیکشن کے باعث 9 روز سے آغا خان اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

بیٹے نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

عارف مہدی آخری ایام میں مہدی حسن کے لیے بڑے ٹریبیوٹ کی تیاریوں میں مصروف تھے، مرحوم اپنے والد مہدی حسن کے منیجر کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے تھے۔

عارف مہدی فنکار برادری میں بہت مقبول تھے، ان کی تدفین محمد شاہ قبرستان میں والد مہدی حسن کے برابر میں کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں شہنشاہ غزل مہدی حسن خان کے بڑے صاحبزادے عارف مہدی حسن کراچی میں انتقال کر گئے تھے وہ ماہر طبلہ نواز تھے۔

Related Posts