سی پیک میں کوئی چیز چھپانے کی نہیں، وہم اور گمان کا کوئی علاج نہیں ہے، اسد عمر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

asad umar
سی پیک میں کوئی چیز چھپانے کی نہیں ،وہم اور گمان کا کوئی علاج نہیں ہے ،اسد عمر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سی پیک میں کوئی چیز چھپانے کی نہیں ،اہم معاشی منصوبہ ہے، وہم اور گمان کا کوئی علاج نہیں ہے ، سی پیک کے دونوں ممالک کیلئے فواد ہیں ،سود ادا کرنے کے لئے بھی قرض لے رہے ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سی پیک کے دونوں ممالک کیلئے فوائد مثبت ہیں،وہم اور گمان کا کوئی علاج نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ سود ادا کرنے کے لئے بھی قرض لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ صنعت، زراعت اور سیاحت کو بہتر کریں گے تو معیشت بہتر ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے منشور میں تین چیزیں رکھیں، نوجوان آبادی،وسائلز اور لوکیشنز اہمیت رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ نے بہترین کارگردگی پر ٹاپ امپلائیر کا ایوارڈ جیت لیا

انہوں نے کہاکہ ہماری سرحدیں دنیا کے اہم ممالک چین اور بھارت سے ملتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں انتہا پسندی پر یقین رکھنے والی حکومت ہے،امید ہے بہتر لیڈر شپ آئے گی جو خطے کی بہتری پر توجہ دے گی۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا ہمسایہ ایران ہے جس پر امریکا نے پابندی عائد کی ہے،ایران کے راستہ ہم نے ترکی اور سینٹرل اسٹیٹ تک جانا تھا مگرامریکا کی پالیسی آڑے آگئی۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان کی صورتحال بھی سب کے سامنے ہے،ایسٹ انڈیا سے لوگ غربت سے نکلے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،علاقائی تجارت کی وجہ سے ایسا ہوا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترکی پاکستانیوں کی ذمہ داری ہے،یہ چین یا امریکا کی ذمہ دار ی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش سی پیک میں یہ ہونی چاہئے کہ چین پاکستان دونوں کو فوائد ملیں۔

Related Posts