ایک وقت آئے گا جب ہجوم بھارتی پالیمنٹ میں کسی مسلمان کو قتل کرے گا۔اسد الدین اویسی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: بھارت کے اہم مسلم سیاسی رہنما اور مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ ایک وقت آئے گا جب بھارتی پارلیمنٹ میں ایک ہجوم کسی مسلمان کو قتل کردے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں بھارتی رکنِ پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا  کہ میری اس بات کو یاد رکھیں کہ ایک دن آئے گا جب بھارت کی پارلیمنٹ میں کسی مسلمان کو ہجوم قتل کردے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ناگپور میں موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلابی ریلے

ویڈیو پیغام میں اسد الدین اویسی نے کہا کہ بھارتی پارلیمنٹ میں مسلمان کے قتل کا یہ واقعہ اور وہ دن دور نہیں ہے کیونکہ جب ہٹلر کی حکومت تھی تو لکھا جاتا تھا کہ یہودیوں سے بچ کے رہو۔ یہ جرمنی کیلئے خطرہ ہیں۔

اسد الدین اویسی نے مودی حکومت کے دوران بھارت میں مسلمانوں کی حالتِ زار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہٹلر کی حکومت کے دوران ”یہودیوں سے بچ کے رہو“ کے الفاظ میں یہودیوں کی جگہ مسلمان لکھ دو۔

خیال رہے کہ اسد الدین اویسی کا شماربھارت کے اہم مسلمان سیاسی رہنماؤں میں ہوتا ہے جو بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی اور اپوزیشن جماعت کانگریس پر یکساں تنقید کرتے آئے ہیں کہ یہ دونوں جماعتیں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر دوہرے معیارات رکھتی ہیں۔

Related Posts