ناگپور:موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلابی ریلے، خوفناک ویڈیو سامنے آگئی
بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر نگاپور میں شدید بارشوں کے بعد سڑکیں ندی کا منظر پیش کرنے لگیں، روڈ پر پارک کاریں پانی میں ڈوبی نظر آئیں، ان مناظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کے حکام کے مطابق زبردست بارش کے بعد امباجھاری جھیل میں سیلابی صورتحال کے باعث ناگپور کے نشیبی علاقے زیرآب آگئے تھے، جس کے بعد تقریباً 300 لوگوں کو ریسکیو کرنا پڑا۔
This is Seetabuldi area … heart of the city #Nagpur
A river runs below this and now, it has claimed its area … It was channelised in last century and today, it is back on its turf.
The above thread has a photo from this area too. pic.twitter.com/HQQjRwmugH
— Nivedita Khandekar (@nivedita_Him) September 23, 2023
ایس ڈی آر ایف کے حکام کے مطابق شدید بارشوں کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوچکا ہے، جبکہ ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔