آرمی چیف نے افسران، جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف کراچی پہنچ گئے، تیز بارش سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا
آرمی چیف کراچی پہنچ گئے، تیز بارش سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کے روز فوجی جوانوں کو آپریشنز کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے اور قوم کے لیے شاندار خدمات پر فوجی اعزازات سے نوازا۔

اس سلسلے میں راولپنڈی میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران اور ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

48 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ 7 افسران، تین جونیئر کمیشنڈ آفیسرز اور 30 سپاہیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ شہداء کے تمغے ان کے اہل خانہ نے وصول کئے۔

مزید پڑھیں:آرمی چیف کی وزیر اعظم سے ملاقات، قومی سلامتی کے امور پر گفتگو

تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران اور ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

Related Posts